• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نوجوان و کنزیومر مارکیٹ امریکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ہے: نیٹلی بیکر

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر—فائل فوٹو
 امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر—فائل فوٹو

اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بزنس کونسل ویبنار سے خطاب کیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کے اعلامیے کے مطابق امریکی ناظم الامور نے سیمینار میں پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کیے۔

نیٹلی بیکر نے حکومتِ پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور سرمایہ کار دوست اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کے نوجوان اور بڑی کنزیومر مارکیٹ امریکی سرمایہ کاروں کے لیے پُرکشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی 412 ارب ڈالرز سے 2050ء تک 3.3 ٹریلین ڈالرز تک پہنچنے کا امکان ہے۔

نیٹلی بیکر نے امریکی کمپنیوں کو معدنیات، آئی ٹی، زراعت، توانائی اور انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ 

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی کاروباری ادارے پاکستانی ہم منصبوں سے شراکت داری کریں۔

قومی خبریں سے مزید