• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے میں 6 مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس کے ڈرون حملے، متعدد ڈاکو زخمی

رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں 6 مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس نے ڈرون آپریشن کیا، 2 ڈرون حملوں میں متعدد ڈاکو زخمی ہو گئے۔

سندھ پنجاب سرحدی علاقے میں 6 مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں کئی ڈاکو زخمی ہو گئے۔

کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے جاری آپریشن میں ڈرون کی مدد سے ڈاکوؤں کی کمین گاہ پر حملہ کیا گیا جس میں متعدد ڈاکو زخمی ہو گئے۔

ڈرون حملہ کشمور، گھوٹکی، رحیم یار خان کے سرحدی علاقے میں کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مغویوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید