• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

56 سالہ جینیفر اینسٹن نے خوبصورتی برقرار رہنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن—فائل فوٹو
ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن—فائل فوٹو

ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن نے اپنی خوبصورتی برقرار رہنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 56 سالہ جینیفر اینسٹن نے اپنے دی مارننگ شو کے سیزن 4 کی ریلیز سے قبل ایک انٹرویو میں اس عمر میں اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کا راز بتایا ہے کہ کس طرح انہوں نے برسوں سے اپنی صحت اور خوبصورتی کو برقرار رکھا ہے۔

50 سالہ اداکارہ میریان کوٹیلارڈ نے جینیفر اینسٹن کو ان خواتین میں شامل کیا ہے جنہوں نے بہت خوبصورتی سے وقت کے ساتھ ترقی کی اور عمر گزاری۔

اس پر جینیفر اینسٹن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے، میرا خیال ہے کہ جہاں تک بڑھاپے کو خوش اسلوبی سے گزارنے کا تعلق ہے، میرے پاس امید اور مثبت سوچ کا لامتناہی خزانہ ہے، آپ چاہیں تو اسے جوانی کہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کچھ اپنے جسم سے محبت اور اپنی انفرادیت سے شروع ہوتا ہے، میں یہ نہیں کہوں گی کہ میں فیشلز اور لیزر ٹریٹمنٹ نہیں کرواتی، میں اپنا خیال رکھتی ہوں، میں بس ایسے ہی نہیں بیٹھ جاتی اور ہمت ہار کر اپنے سفید بالوں کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیتی، یہ ذہنیت ہی ہے جو انسان کو جوان اور خوبصورت رکھتی ہے۔

اداکارہ نے اپنے ٹی وی شو کے نئے سیزنز کو زچگی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال میں سوچتی ہوں کہ اب مزید سیزن نہیں کروں گی، لیکن پھر بھول جاتی ہیں اور دوبارہ سیریز میں شامل ہو جاتی ہوں۔

واضح رہے کہ فیشلز اور خوبصورتی کے طریقوں پر بات کرتے ہوئے جینیفر اینسٹن نے 2015ء میں تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے بوٹوکس کو آزمایا ہے، اپریل 2025ء میں اپنے شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ وہ روزانہ ورزش کرتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید