لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بھانجے شاہ ریز کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر شاہ ریز کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
واضح رہے کہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم شاہ ریز خان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔