عزم ……
اُس ماہر کوہ پیما کو آج ایک کٹھن چیلنج درپیش تھا۔
پہاڑ سر کرنے کے بجائے اُسے اسٹیج پر اپنی داستان بیان کرنی تھی۔
اور کیفیت یہ تھی کہ دھڑکن بے ترتیب، گلا خشک، سانس پھولا ہوا۔
"بابا، آپ یہ کرسکتے ہیں۔" بیٹی نے کان میں سرگوشی کی۔
اسی لمحے اعلان ہو: "استقبال کیجیے اُس ممتاز کوہ پیما کا،
جس کے عزم کے سامنے بلند سے بلند پہاڑ سر ہوا۔
"اعتماد عود کر آیا، اس نے پراثر تقریر کی، آخر میں کہا:
"میرا یہی پیغام ہے کہ معذوری کو کبھی اپنی مجبوری نہ بننے دیں۔
"ان الفاظ کے ساتھ پورا ہال اٹھ کھڑا ہوا۔
سب تالیاں بجا رہے تھے،
اور وہ مسکراتا ہوا، وھیل چیئر پر بیٹھا اُنھیں دیکھ رہا تھا۔