بھارتی کامیڈین کیکو شاردا کے کپل شرما شو چھوڑنے کی خبر محض افواہ نکلی، ارچنا پورن سنگھ نے اس بارے میں ردعمل دے دیا۔
49 سالہ کیکو شاردا اور 42 سالہ کرشنا ابھیشیک کی کپل شرما شو کے سیٹ پر گرما گرمی کی ویڈیو سامنے آئی تو یہ خبر بھی گردش کرنے لگی کہ کامیڈین نےشو چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ خبر درست ہے کیکو شاردا ایک اور شو کا حصہ بننے جارہے لیکن اُن کے کپل شرما شو کو چھوڑنے کی خبر جھوٹ نکلی ہے۔
شو کی جج ارچنا پورن سنگھ نے کہا ہے کہ ہم سب ایک فیملی ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے، کیکو شاردا کے شو چھوڑنے کی خبریں محض جھوٹ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شو میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، پروڈکشن کے اندر اتار چڑھاؤ آیا ہے لیکن ٹیم متحد ہے، کیکو کے کپل شرما شو کو چھوڑنے کی خبر میں بالکل بھی سچائی نہیں ہے۔
یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ کیکو شاردا سنیل گروور کے ساتھ ایک رئیلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ کا حصہ بن رہے ہیں۔