• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عیدمیلادالنبیؐ عقیدت واحترام اورمذہبی جوش وجذبے سےمنائیگی،سلمان رفیق

لاہور (جنرل رپورٹر،اپنے نامہ نگار سے) محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 34 واں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین خواجہ سلمان رفیق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزراء ملک صہیب احمد بھرتھ اور سید عاشق حسین کرمانی نے شرکت کی۔ صوبائی وزراء چوہدری شافع حسین اور بلال اکبر خان نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران عید میلادالنبیؐ یوم دفاع پاکستان، پاک ساؤتھ افریقہ ویمن کرکٹ سیریز اور ضمنی انتخابات کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اجلاس کو امن و امان کی صورتحال اور حکومتی اقدامات بارے بریفنگ دی۔
لاہور سے مزید