لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے چار روزہ بین الکلیاتی سیرت النبیؐ تقریری اور نعتیہ مقابلوں کا آغاز منگل کو شمس آڈیٹوریم میں ہوا۔ ان مقابلوں میں یو ایچ ایس سے منسلک تمام کالجوں کے طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں ,فائنل اور اختتامی تقریب 5 ستمبر کو منعقد ہو گی ۔