• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست سے بالاتر ہو کرسیلاب متاثرین کی مددکرنی ہوگی،گورنرپنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہوگی۔متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی نہایت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی موہلنوال میں سیلابی ریلے میں بچیوں کے شادی کا جہیز بہہ جانے والی فیملی اوراہل علاقہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ فیملی کی نو بچیوں کی شادی کی ذمہ داری بھی لی ،علاوہ ازیں، صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ گورنر پنجاب نے پنجاب میں سیلابی صورتحال پر صدر مملکت کو بریفنگ دی۔
لاہور سے مزید