• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مسلم لیگ کاریلیف آپریشن،37ہزارمتاثرین ریسکیو،خشک راشن تقسیم

لاہور(خبرنگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،کشتیوں کے ذریعے مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے 37 ہزارمتاثرین کو ریسکیو کیا، 8 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد میں پکی پکائی خوراک تقسیم کی جا چکی، متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپوں میں‌6 لاکھ 90 ہزار مریضوں کا علاج معالجہ اور مفت ادویات دی جا چکی ہیں، لاہور کے بعد مرکزی مسلم لیگ نے کنگن پور میں بھی سیلاب متاثرین کیلیے خیمہ بستی قائم کر دی ۔
لاہور سے مزید