لاہور (پ ر) بانی ولنٹیئر لیڈنگ گورننس (VLG) ابراہیم حسن مراد کی ہدایت پر 15 ہزار سے زائد VLG رضاکار متاثرہ خاندانوں کی امداد میں دن رات مصروف ہیں۔ابراہیم مراد نے کہا کہ VLG رضاکار متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کر رہے ہیں جبکہ دیہاتوں میں ریلیف کیمپ قائم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ متاثرین کو فوری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ پنجاب بھر کے نوجوان بڑی تعداد میں خدمتِ خلق کے اس مشن میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔