• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کالونیوںمیں مکینوں کی مشکلات میں اضافہ،بجلی45گھنٹےسے بند،مکینوں کا احتجاج

لاہور (جنرل رپورٹر ) لاہور کی مختلف ریلو ے کالونیوں میں ریلوے کے درجہ چہارم اور اس سے اوپر کے ملازمین کواٹر ز میں مناسب سہولیات کے فقدان ، بروقت تعمیر و مرمت کے کام نہ ہونے کے باعث شدید بارشوں میں چھتیں گرنے اور ٹپکنے جیسے مسائل سمیت بجلی کی طویل بندش کے مسائل سے دوچار ہیں ریلوے کالونی بوہر والا چوک اور اس سے ملحقہ گوشت مارکیٹ کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ گزشتہ 45گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہو سکی،رہائشی بجلی بحالی کے لیے واپڈا اور ریلوے افسران کے دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبوراور اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔
لاہور سے مزید