لاہور (خبرنگار) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ملک بھر میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث ضمنی امتحانات کے داخلے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔ مرکزی دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ، کافی علماءکرام و طلاب کے تقاضے کی وجہ سے سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 10 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔