• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے آبی دہشتگردی، بلوچستان، KP میں دہشتگرد حملے جاری، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے نے کہا ہے کہ بھارت کی آبی دہشت گردی اور بلوچستان و خیبرپختونخوا میں دہشت گر حملے جاری ہیں. بھارت کے ہر حربہ، سازش اور جارحیت کے مقابلہ میں پوری قوم ہزار اختلافات کے باوجود بُنیانٌ مَّرصُوص ہے، لیاقت بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے قافلہ پر دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں. محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل، اصغر خان اچکزئی بلوچستان میں آئینِ پاکستان کے علمبردار ہیں بھارت کے ہر حربہ، سازش اور جارحیت کے مقابلہ میں پوری قوم ہزار اختلافات کے باوجود بُنیانٌ مَّرصُوص ہے. لیاقت بلوچ نے کہا کہ یہ بڑا المیہ ہے کہ پوری قوم سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسردہ اور پریشان ہے، یہ وقت اُن کی امداد اور بحالی کا ہے جبکہ قوم پرستی، علاقائی سیاست پر انحصار کرنے والی جماعتیں تعصبات کا کھیل کھیل کر اپنی سیاسی دُکان چلاتی ہیں۔
لاہور سے مزید