لاہور(جنرل رپورٹر) کنگ ایڈووڈ میڈیکل یونیورسٹی و میو ہسپتال لاہور کے ماہر امراض معدہ و جگر پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر اسرار الحق طور نے کہا ہے کہ سیلابی پانی کے بعد پیدا ہونے والے حالات میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے سے ملیریا، ڈینگی، گیسٹروانٹرائٹس اور انٹرک فیور جیسی مہلک بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔خطرے سے بچنے کے لیے شہریوں کو لازمی طور پرحفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں۔