ویانا(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے (IAEA)کے سربراہ افائل گروسی نے ایران پر جوہری سائٹس کے جلد معائنہ کیلئےمعاہدے پر زور دیتے ہوئےکہا ہےکہ معاملے پربات چیت مہینوں جاری نہیں رہ سکتی، اچھا ہوگا اگر ہم اگلے ہفتے سے قبل اس پراتفاق کر سکیں۔ ویانا میں آئی اے ای اے کےہیڈکوارٹر میںایک انٹرویو کےدوران افائل گروسی نےتصدیق کی کہ اسرائیل کی جانب سے جوہری تنصیبات پر پہلے حملے کے بعد سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کی حیثیت یا جگہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔تہران نے اب ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت IAEA کے ساتھ تعاون معطل کر دیا گیا ہے اور یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی معائنہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کی منظوری کے بعد ہی ہو سکے گا۔ تہران اور IAEA کے درمیان اس وقت معائنہ کی بحالی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔