• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نائجیریا کی ریاست نائجر میں کشتی کے ڈوبنے سے 60 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نائجیریا میں ریسکیو حکام نے بتایا کہ ڈوبنے والی کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں سے درجنوں افراد کو بچالیا گیا ہے۔

نائجیریا کی قومی ایمرجنسی ایجنسی نے بتایا کہ کشتی کے مسافروں میں بچے اور خواتین میں بھی شامل تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید