گزشتہ روز یمن کے ساحل پر خراب موسم کی وجہ سے ڈوبنے والی کشتی کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 68 ہوگئی۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈوبنے والی تارکین وطن کی کشتی میں 150 افراد سوار تھے۔
حادثے میں لاپتہ ہونے والے 74 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے 25 ایتھوپین شہریوں کی لاشیں یمن کے مختلف شہروں کی ساحلوں پر پڑی ملی ہیں۔
بتایا جاتا ہے حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔