• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر علی کی معطلی: وطن واپسی پر پی سی بی معاملے کا جائزہ لے گا

حیدر علی—فائل فوٹو
حیدر علی—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹر حیدر علی کی معطلی کے معاملے کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں تمام کارروائی مکمل ہونے کے بعد پی سی بی معطلی کے معاملے کا جائزہ لے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حیدر علی کے برطانیہ میں کیس سے متعلق پروسیجر مکمل ہونا باقی ہے، تمام قانونی کارروائی کے بعد حیدر علی کو وطن واپسی کی اجازت ملے گی۔

ذرائع کے مطابق حیدر علی کی وطن واپسی پر پی سی بی معاملے کا جائزہ لے گا، جس بعد اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پی سی بی نے لیگل کارروائی کے بعد کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق اگلے لائحہ عمل کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف مانچسٹر پولیس نے مبینہ ریپ کیس خارج کر دیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حیدر علی کے خلاف ریپ کیس ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج کیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید