پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے قومی فیڈریشنز کو کلبز کی تفصیل جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
پی ایس بی کی جانب سےگاؤں اور قصبےکی سطح تک ریکارڈ طلب کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ 15 دن کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہیں، اس دوران تفصیل نہ دینے والی فیڈریشنز غیر فعال تصور ہوں گی۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق پی ایس بی عوامی ڈیٹا بیس تیار کرے گا، جس سے کھلاڑیوں اور ان کے والدین کو مستند معلومات میسر آئیں گی، غیر فعال ایسوسی ایشنز بےنقاب ہوں گی، حقیقی کلبز کو تقویت ملے گی۔
پی ایس بی کا کہنا ہے کہ اس ڈیٹا بیس سے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نرسری کلبز ابھر کر سامنے آئیں گے، کاغذی فیڈریشنز ختم ہوں گی، احتساب اور دستاویزی نظام کا آغاز ہو گا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق پی ایس بی نے فیڈریشنز کے انتخابات کی تفصیل بھی طلب کر لی ہے۔