• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

226 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں ایک اعشاریہ 101 ٹریلین روپے کا اضافہ

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )2024.25کے دوران وفاقی حکومت کے کل 1093ترقیاتی منصو بوں میں سے 226منصو بوں کی لاگت میں ایک اعشاریہ 101ٹر یلین روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ 713منصوبے34 ماہ کی تاخیر کا شکار ہوگئے  ۔ یہ انکشاف قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے کیاگیا۔ وقفہ سوالات کی کاروائی اگرچہ موخر کردی گئی تاہم سید رفیع اللہ کے سوال کے جواب میں وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ 2024..25کیلئے پی ایس ڈی پی کی معاونت سے چلنے والے منصو بوں کی تعداد 1093ہے جن میںسے 901منصوبے جاری ہیں۔ ان میں 226منصو بوں کی لاگت میں 110118446ملین یعنی ایک اعشا ریہ 101ٹر یلین روپے کااضافہ ہو گیا ہے۔ مراز اختیار بیگ کی جانب سے کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت کے بارے میں سوال پر وزیر خزانہ اورنگزیب نے تحر یری جواب میں بتایا کہ حکومت پا کستان نے نوجولائی 2025کوورچوئل ایسٹس آرڈی ننس2025 جاری کیاجس کے تحت پا کستان ورچو ئل ایسٹس ریگو لیٹری اتھارٹی کو ورچوئل ایسٹس فر اہم کنند گا ن کولا ئسنس دینے ۔ ان کی نگرانی اور مانٹرنگ کرنے کیلئے بطور خود مختار ریگولیٹر کام کرنے کا پابند بنا یا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ برآ ند کنندگان کے 293232 کلیمز کے عوض 30ارب 21کروڑ روپے کی ادائیگی زیر التوا ء ہے۔یہ کیس اسٹیٹ بنک کو ارسال کئے جا ر ہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید