اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے ،ڈپٹی سیکرٹری وزارت ہا ؤسنگ وتعمیرات اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ انیس کے افسرنجیب اکرم کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ ڈپٹی سیکرٹری وزارت پار لیمانی امور اور پوسٹل گروپ کے گریڈ انیس کے افسر ذ اکر اللہ کو تبدیل کرکے ان کی خدمات ان کے محکمے پوسٹ آفس کو واپس کردی گئی ہیں۔سر کاری ٹی وی کے پروڈیوسر حفیظ اللہ کی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پربطور پی آر او تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر و تبادلوں کے نو ٹیفیکیشن جا ری کردیے ہیں۔