• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) ناتھا خان پل کا ایک سوراخ ابھی کے ایم سی نے مرمت کر کے جان چھڑائی تھی کہ جمعے کی رات ڈرگ روڈ سے ائرپورٹ جانے والے ٹریک پر پل چڑھتے ہی دوسری جگہ سوراخ ہو گیا ٹریفک کی روانی متاثر ہونا شروع ہو گئی کے ایم سی عملے نے پہنچ کر کام شروع کردیا تھا لیکن اس کی مرمت کو دس دن کے قریب وقت درکار ہو گا اس ٹریک پر اب تک چند سالوں میں درجنوں بار سوراخ ہو چکے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ اب حکومت کو اس کا کوئی مستقل حل سوچنا ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید