کراچی(جنگ نیوز)نبیل گبول کے بیٹے اور ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے افواہوں کی سختی سے تردید کر تے ہوئے کہاہےکہ لیاری کے ایم این اے نبیل گبول اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دے رہے!،لیاری سے ضمنی انتخاب کی تمام افواہیں بے بنیاد، ایم این اے نبیل گبول بدستور اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے - نبیل گبول اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں ، ایسی رپورٹس بدنیتی پر مبنی اور من گھڑت ہے ،پی پی پی لیاری کے عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہے اور ایسی فریب کاری کی تدابیر سے اسے روکا نہیں جا سکتا-