• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب کے اثرات، ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 5.07 فیصد ہوگئی

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) سیلاب کے اثرات، ملک میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 1.29 اضافے سے 5.07فیصد ہو گئی ہے, گندم کےآٹے ، ٹماٹر ، پیاز ،لہسن ، آلو سمیت 23اشیائے خوردونوش مہنگی ہو گئی ہیں ،حساس اشاریوں کے انڈیکس کے مطابق 51اشیائے ضروریہ میں سےگزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، چاراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے، گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں جن اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر کی قیمت میں 46.03فیصد ، گندم کےآٹے کی قیمت میں 25.41فیصد ، پیاز 8.57فیصد ، باسمتی ٹو ٹا چاول 2.62فیصد ، لہسن 2.04فیصد ، آلو 1.38فیصد ، دال مونگ 1.29فیصد ، بریڈ 1.19فیصد ، ایل پی جی 0.88فیصد ، شرٹ 0.27فیصد ، لانگ کلاتھ 0.17فیصد اورپرنٹ لان کی قیمتوں میں 0.07فیصد اضافہ ہوا ہے، جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ان میں کیلے 3.86فیصد ، چینی 0.13فیصد ، سرسوں کا تیل 0.10فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 0.91فیصد کمی ہوئی ہے، گزشتہ سال اس ہفتے کے مقابلے میں رواں برس جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہواان میں ٹماٹر کی قیمت میں 83.45فیصد ، گندم کا آٹا30.27فیصد ، چینی 27.43فیصد ، بڑا گوشت 13.15فیصد ، دال مونگ 12.99فیصد ، گھی 11.36فیصد ، مرغی 10.89فیصد ، خواتین کی سینڈل 55.62فیصد ، قدرتی گیس 29.85فیصد ، جلانے والی لکڑی 11.47فیصد مہنگی ہوئی ہیں ، ٹماٹر کی اوسط قیمت 140روپے فی کلوگرام سے بڑھ کر 205روپے فی کلوگرام ، گندم کا 20کلوگرام آٹا کے تھیلے کی اوسط قیمت 1830 روپے سے بڑھ کر 2295روپے ہو گئی ، پیاز 73 روپے فی کلوگرام سے بڑھ کر 80روپے ، لہسن 394 روپے فی کلوگرام سےبڑھ کر 402روپے ہوگیا، ایل پی جی کا 11.67کلوگرام کا سیلنڈر2975روپے سے بڑھ کر 3001روپے کا ہوگیا ہے، چینی کی اوسط قیمت 181روپے فی کلوگرام ریکارڈ کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید