اسلام آباد(رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے قومی ریلوے انفرااسٹرکچر کے کمرشل استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے ریلوے لائنز پر نجی آپریٹرز کو سروسز فراہم کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ا س مقصد کیلئے پاکستان ریلوے کی منتقلی ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔تر میمی بل کے تحت نجی آپریٹرز کو معاہدوں کے ذریعے پاکستان ریلوے نیٹ ورک کے استعمال کی اجازت دی جائے گی۔