• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈکپ 2026، پاکستانی کمپنی کو فٹ بال بنانے کا اعزاز، قونصلیٹ 16 ستمبر کو اسپورٹس گالا منعقد کرے گا

ٹورنٹو (عظیم ایم میاں) پاکستان کی اسپورٹس انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی کو ایک بار پھر فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے لئے فٹ بال بنانے کا اعزاز ملنے کی خوشی اور اسپورٹس انڈسٹری کی مصنوعات کی مقبولیت کو فروغ دینے کے سلسلے میں پاکستانی قونصلیٹ 16؍ ستمبر کو نواحی شہر برامپٹن کے میدان میں اسپورٹس گالا منعقد کررہا ہے۔ اس کا اعلان ٹورنٹو میں پاکستانی قونصل جنرل خلیل احمد باجوہ نے کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر کینیڈا کے دورے پر آنے والے پاکستان کی اسپورٹس انڈسٹری سے وابستہ اہم وفد کے اراکین بھی شرکت کریں گے جبکہ فٹ بال اور کرکٹ کے دوستانہ میچ بھی ہوں گے جبکہ کھیلوں کے پاکستانی سامان اور ملبوسات کے برآمد کنندگان کے وفد کی شرکت بھی متوقع ہے۔ قونصلیٹ کے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر التمش جنجوعہ کے علاوہ انٹاریو کی نوجوان کاروباری شخصیت اور کرکٹ کے فروغ میں کوشاں افتخار احمد اس سلسلے میں پیش پیش ہیں۔
اہم خبریں سے مزید