• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کی آبادی تاریخ کی بلند ترین سطح، چالیس لاکھ تک پہنچ گئی

شارجہ(سبط عارف)دبئی کی آبادی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور چار ملین کا ہندسہ عبور کرگئی یعنی اب دبئی میں چالیس لاکھ افراد مستقل طور پر رہائشی ہوچکے ہیں ۔دبئی کے ڈیٹا اینڈ اسٹیٹکس اسٹیبلشمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 2011 میں یہ آبادی دو ملین تھی جو 14 سال میں دگنی ہوگئی۔اعداد و شمار کے مطابق 1975 میں دبئی کی آبادی صرف 1لاکھ 87ہزار تھی۔ 2002 میں ایک ملین یعنی دس لاکھ نفوس پر مشتمل تھی ۔ 2011 میں دبئی کی آبادی بیس لاکھ ہوگئی تھی ، 2018 میں 30 لاکھ آبادی ہوچکی تھی اور اب 2025میں دبئی میں چالیس لاکھ افراد دبئی میں بستے ہیں ۔ دبئی حکام کے مطابق اگر یہی رفتار برقرار رہی تو 2032 تک دبئی کی آبادی پانچ ملین یعنی پچاس لاکھ ہوجائے گی اور 2039 تک 60لاکھ افراد دبئی میں رہائش اختیار کرلیں گے۔
اہم خبریں سے مزید