لندن (نیوز ڈیسک )برطانیہ کی نائب وزیراعظم اینجلا رینر نے پورا پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اینجلا پارٹی کی ڈپٹی لیڈرشپ کے عہدے سےبھی مستعفی ہوگئیں۔ ان کا استعفیٰ وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بڑا دھچکا ہے۔عالمی خبر رساں ادرے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی نائب وزیراعظم اور سینیئر وزیر اینجلا رینر کم پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کو اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں۔