• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی جارحیت سے ہر گھنٹے میں 1 بچہ زندگی کھونے لگا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے ہر گھنٹے میں ایک بچہ زندگی کھو رہا ہے۔

عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن نے اعداد و شمار کو دنیا کے لیے شرمناک قرار دے دیا۔

سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ منظم اسرائیلی حملوں میں 23 ماہ میں 20 ہزار بچے جان سے گئے۔

غزہ میں آج ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 50 فلسطینی شہید ہو گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھوک کی شدت سے مزید 6 فلسطینی انتقال کر گئے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے ایک بار پھر یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہائی نہ ہوئی تو حالات مزید بگڑ جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید