• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے اکثر اضلاع میں 24 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب کے اکثر اضلاع میں 24 گھنٹوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالا، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے دو روز کے دوران جنوبی پنجاب کے شہروں بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور، خان پور، مظفر گڑھ، ڈیرا غازی خان میں بھی تیز بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان سمیت مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش امکان ہے۔

مون سون بارشوں کا 10واں اسپیل 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید