• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین استعفیٰ دیں، ہمارے عام کارکن سے الیکشن میں مقابلہ کریں: سینیٹر عطاء الرحمٰن

سینیٹر عطاالرحمٰن—فائل فوٹو
سینیٹر عطاالرحمٰن—فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام ف خیبر پختون خوا کے امیر سینیٹر عطاء الرحمٰن نے کہا ہے کہ صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں صوبے کی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ 

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بونیر، سوات، صوابی اور مانسہرہ میں سیلاب سے کافی اموات اور اربوں کا نقصان ہوا، حکومت نظر نہیں آ رہی، وزیرِ اعلیٰ ڈی سی آفس میں چند گھنٹے گزار کر چلے گئے۔ 

سینیٹر الرحمٰن نے کہا ہے کہ بڑی بڑی بھڑکیں ماری گئیں، 13 سال مسلط رہنے کے بعد بھی کوئی اہم اقدام نہیں کیا گیا، ایم ایم اے کے دور کے منصوبے پر اپنا نام لکھنا زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج علی امین گنڈاپور استعفیٰ دیں، میدان میں آئیں اور ہمارے عام کارکن سےالیکشن میں مقابلہ کریں، دہشت گردی، مہنگائی کا دور دورہ ہے اور کرپشن کی داستانیں رقم کی گئی ہیں۔ 

سینیٹر عطاء الرحمٰن کا کہنا ہے کہ صوبۂ پنجاب میں بھی لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے، پنجاب حکومت نے خیبر پختون خوا میں گندم کی ترسیل روک دی ہے، پنجاب حکومت فوری طور پر گندم ترسیل پر پابندی ختم کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرپشن اور سیلفیوں سے فارغ ہو کر حکومت کو عوامی مسائل پر کام کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید