گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پنجاب کی طرف سے گندم کی سپلائی کی معطلی افسوس ناک ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں لوگوں کی مل کر مدد کرنے کا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرین میں چیک تقسیم کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کے واقعے پر افسوس کیا جا سکتا ہے، سیاستدانوں کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق کی متاثرین کے لیے مختص رقوم تقسیم کر دیں، یہ وقت سیاست کا نہیں لوگوں کی مل کر مدد کرنے کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کو ایشو بنایا جا رہا ہے، کالا باغ ڈیم کی بجائے 4 ڈیم بن جائیں تو ڈیرے کے لیے بہتری آئے گی۔
گورنر کے پی نے کہا کہ پہاڑ پور کو پولیٹیکل ضلع نہیں بلکہ عملی طور پر ضلع بننا چاہیے، پیسکو اور ٹیسکو صوبائی حکومت کو لے لینا چاہیے، بجلی لوڈشیڈنگ ایشو ختم ہو جائے گا۔