• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور، ڈکیتی مزاحمت پر کبڈی کا انٹرنیشنل کھلاڑی جاں بحق

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

قصور کے نواحی علاقے مائی رابو میں ڈکیتی مزاحمت پر کبڈی کا انٹرنیشنل کھلاڑی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق انٹرنیشنل کھلاڑی ناصر پہلوان حویلی لکھا سے گھر واپس جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ناصر پہلوان کی گردن میں گولی لگی، وہ زخمی حالت میں لاہور لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ناصر پہلوان 3 بچوں کے باپ تھے، ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید