• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کیخلاف پابندیوں کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع پر روس کے خلاف پابندیوں کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ میری قازقستان کے صدر قاسم جومارت سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی جو بہت اچھی رہی۔

روسی کی جانب سے یوکرین پر حالیہ حملوں پر امریکی صدر سے ایک صحافی نے مزید پابندیوں کے بارے میں سوال کیا۔

جواب میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ جی ہاں ہم روس کے خلاف پابندیوں کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ بعض یورپی اتحادیوں کی جانب سے اب بھی روس سے تیل اور دیگر قسم کی تجارت جاری رکھنے پر خوش نہیں جبکہ انہوں نے روس سے  تیل خریدنے پر بھارت پر بھاری ٹیرف عائد کیے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید