پیرس (رضا چوہدری /نمائند ہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے زیراہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت قائم مقام صدر مسلم لیگ (ن) فرانس، چوہدری محمد حسین نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنما تصور حسین تارڑ نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں ہماری بہادر مسلح افواج نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک کا دفاع کیا اور دشمن کو شکست دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مئی 2025 کے معرکہ حق میں بھی افواجِ پاکستان نے آرمی چیف، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں قربانی اور بہادری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے دشمن کے عزائم ناکام بنا دیے۔