کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل پارٹیز کے نمائندہ وفد کی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا اور جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین سے 8 ستمبر کے پہہ جام اور شٹر ڈاؤن کے سلسلے میں ملاقات ، آل پارٹیز کے وفد میں جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری سردار رشید ناصر ، پختونخوامیپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان ، نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر چیرمین اسلم بلوچ ، جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر غلام نبی مری تھے جبکہ اس موقع پر انجمن تاجران سریاب زون کے صدر سردار سجاد شاہوانی ، سینئر نائب صدر ملک محمد حسین شاہوانی ، کارپٹ ایسوسی ایشن اور عبدالستار روڈ کے صدر حاجی عبدالہادی نورزئی ، مسجد روڈ کے صدر کلیم اللہ کاکڑ ، بلدیہ پلازہ کے صدر اسد خان ، سرکلر روڈ میزان مارکیٹ کے صدر ولی محمد ترین ، جنرل سیکرٹری اقبال کاکڑ ، قندھاری بازار کے نائب صدر ادریس خان ، جان محمد روڈ کے صدر فیض افغان بڑیچ ، سرکی روڈ کے صدر حاجی جلال نورزئی ، نواں کلی کے جنرل سیکرٹری حاجی داود خلجی ، سردار اختر محمد تاجک ، قاری حبیب الرحمان کاکڑ و دیگر بھی موجود تھے ۔ آل پارٹیز کے وفد نے انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا سمیت دیگر عہدیداروں سے 8 ستمبر کے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کو کامیاب بنانے کی استدعا کی۔