• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر آل پارٹیز کی کال پر آج ہڑتال کو کامیاب بنائیں ،مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، حضرت علی اچکزئی ، میر یٰسین مینگل ، سید عبدالخالق آغا ، سعد اللہ اچکزئی ، ہاشم کاکڑ ، ظفر کاکڑ ، عبدالعلی دمڑ ، ودان علی کاکڑ ، اللہ داد اچکزئی ، جہانگیر لانگو ، نقیب اللہ کاکڑ ، عمر اچکزئی ، دوست محمد آغا ، احسان کاکڑ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کی کال پر تاجر آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کاروبار بند رکھ کر ہڑتال کو کامیاب بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2 ستمبر کو سریاب میں جلسہ کے بعد خودکش حملے میں 15 معصوم نہتے شہریوں کی شہادت اور 32 سے زائد کے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے سیاسی رہنماوں ، تاجروں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی بجائے قومی شاہراہوں پر مال بردار گاڑیوں کی لوٹ مار اور شام کو صوبے بھر میں قومی شاہراہوں پر مال بردار گاڑیوں کے علاوہ گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدو رفت پر پابندی لگانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اپنی ذمہ داری نبھانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں جس کے خلاف آل پارٹیز کے رہنماوں نے آج بلوچستان بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاون کی کال دی ہے جس کی مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ بلوچستان مکمل حمایت کرتی اور بلوچستان بھر کے تاجروں کو ہدایت کرتی کہ وہ اپنا کاروبار بند رکھ کر ہڑتال کو کامیاب بناکر وطن دوستی کا ثبوت دیں ۔
کوئٹہ سے مزید