کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر سمندری راستے سے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 84افراد کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا جبکہ ایجنٹس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ے جا رہے ہیں ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر کو اطلاع ملی تھی کہ بڑی تعداد میں افراد جیوانی سے سمندر کے راستےایران جانے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر کمپوزٹ سرکل گوادر کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 84افراد کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا جو غیر قانونی طور پر بیرون ملک جا رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں 9 کا تعلق گوجرانوالہ19 کا مالاکنڈ، 16 کا بنوں 9 کا لوئر دیر، 3 کا اپر دیر، 2 کا مردان ٗ 11 کا گوجرانوالہ، 7 کا حافظ آباد اور 6 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔