کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کے اعلان کے پیش نظر آج تمام نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صوبائی صدر نذر بڑیچ، جنرل سیکرٹری حضرت علی کوثر، ملک رشید کاکڑ، حاجی سلیم ناصر، جعفر خان کاکڑ، جیلانی البدری اور قاری زیب الرحمن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آل پارٹیز کی جانب سے 8 ستمبر کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کے اعلان کے پیش نظر طلباؤ اساتذہ کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے صوبے کے تمام نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔