کوئٹہ (پ ر) جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ منیر حسین احمد نے کہا ہے کہ 7 ستمبر 1974 کا دن ہماری دینی، ایمانی اور تاریخی جدوجہد کا حاصل ہے جب پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر امت مسلمہ کے عقیدے کی حفاظت کی یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی جڑ اور دین کی اساس ہےانہوں نے کہا کہ ختم نبوت صرف ایک عقیدہ نہیں بلکہ امت مسلمہ کی وحدت اور یکجہتی کا سرچشمہ ہے آج امت کو درپیش چیلنجز کا واحد حل بھی اسی عقیدے سے جڑنے اور اس پر ڈٹ جانے میں ہے تاریخ گواہ ہے کہ کوئی قربانی اس فریضے کی ادائیگی میں بڑی نہیں سمجھی گئی حافظ منیر حسین احمد نے کہا کہ آج کے دن ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ ختم نبوت پر کسی قسم کی مصلحت یا کمپرومائز قبول نہیں کیا جائے گا یہ عقیدہ ہمارے ایمان کی علامت ہے اور اس کے تحفظ کے بغیر اسلام مکمل نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور ادارے اس بات کو یقینی بنائیں کہ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف کسی قسم کی سازش یا مہم کی گنجائش نہ رہے امت مسلمہ کو متحد ہوکر اس پیغام کو عام کرنا ہوگا کہ حضور ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں اور آپ ﷺ کے بعد کسی کو نبی یا رسول ماننا کھلی گمراہی ہے۔