• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم مغربی کنارے کو اسرئیل میں ضم کرنے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے: شاہ اردن

اردن کے شاہ عبد اللّٰہ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
اردن کے شاہ عبد اللّٰہ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اردن کے شاہ عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ ہم مغربی کنارے کو اسرئیل میں ضم کرنے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔

عرب میڈیا کے مطابق اردن کے شاہ عبداللّٰہ نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے دورے کے موقع پر اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر قبضہ کرنے کی کوششوں پر تبصرہ کیا۔

شاہ عبداللّٰہ نے کہا کہ مغربی کنارے پر اسرائیل کے ممکنہ قبضے اور وہاں سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔

شاہ عبداللّٰہ نے غزہ سے بھی فلسطینیوں کے بےدخل کیے جانے کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارت نے  مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کو پہلے ہی ریڈ لائن قرار دے دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید