• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو، ٹرین اور ڈبل ڈیکر بس میں تصادم، 10 افراد ہلاک

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

میکسیکو میں تیز رفتار ٹرین اور ڈبل ڈیکر بس میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق حادثہ دارالحکومت میکسیکو سٹی سے 115 کلومیٹر  دور شمال مغرب میں واقع ایک قصبہ کے قریب صنعتی زون میں پیش آیا۔

ریاست میکسیکو کے اٹارنی جنرل نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 7 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ٹرین آپریٹر کا بتانا ہے کہ بس ڈرائیور نے چلتی ٹرین کے سامنے سے جلدبازی میں گزرنے کی کوشش کی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

ریلوے حکام نے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ڈرائیوروں سے کہا کہ وہ سڑک پر لگے اشاروں کا احترام کریں اور ٹرین کراسنگ کے احکامات پر عمل کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید