• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے کولگام میں نوجوان کو شہید کر دیا

—تصویر بشکریہ کشمیر میڈیا سروس
—تصویر بشکریہ کشمیر میڈیا سروس

بھارتی قابض فورس نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی افواج، ریزرو پولیس اور اسپیشل آپریشنل گروپ نے کارروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو کولگام کے علاقے گوڈر میں محاصرے کے دوران شہید کیا۔

قبل ازیں اس علاقے میں آپریشن کے دوران بھارتی فوج کا ایک جونئیر کمیشنڈ آفیسر زخمی ہوتھا۔

آخری اطلاعات آنے تک اس علاقے میں آپریشن کا سلسلہ جاری تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید