• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کامیاب، صرف 194 ووٹ حاصل کرسکے

پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانسیسی وزیرِ اعظم فرانسوا بایرو نے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی، اسمبلی اجلاس میں قومی اسمبلی میں ووٹنگ میں 364 اراکین اسمبلی نے ووٹ دیا کہ انہیں حکومت پر عدم اعتماد ہے جبکہ صرف 194 نے اس پر اعتماد کا اظہار کیا۔وزیر اعظم فرانسوا بائرو کے ایک قریبی شخص نے، جس نےشناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایاکہ وزیر اعظم منگل کی صبح صدر ایمانوئل میکرون کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔یہ فرانسیسی تاریخ میں تیسری بار ہے کہ کسی وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑا ہے، یہ اقدام فرانس کے بڑھتے ہوئے قرضے اور مالی بحران کو حل کرنے کے لیے پیش کیے گئے 44 ارب یورو کے بچت منصوبے کے دفاع میں تھا۔ تاہم، ان کی تجاویز جیسے عوامی تعطیلات کو ختم کرنا اور فلاحی اخراجات میں کمی کرنا، سیاسی طور پر متنازعہ ثابت ہوئے ہیں۔ تمام اہم سیاسی جماعتوں نے ان کی حکومت کے خلاف ووٹ دینے کا اعلان کر دیا تھا جس میں دائیں بازو کی نیشنل رالے، بائیں بازو کی فرانس انسو، سوشلسٹ پارٹی اور گرینز شامل ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید