سعودی شہر جدہ میں عرب اسلامی وزرائے خارجہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی بیانات کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں عرب اسلامی وزرائے خارجہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’فلسطینی عوام کی بےدخلی اور محاصرے کی مذمت کرتے ہیں‘۔
بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کے لیے رسائی دی جائے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں باعث تشویش ہیں۔