ملک بھر میں یکم سے 7ستمبر تک خصوصی انسدادِ پولیو مہم جاری رہی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق انسدادِ پولیو مہم میں 1کروڑ 97 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی۔
این ای او سی نے بتایا کہ پنجاب کی مہم میں 40 لاکھ 4 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جب کہ سندھ میں 87 لاکھ 27 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
این ای او سی کے مطابق بلوچستان میں 22 لاکھ 27 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے اور خیبر پختونخوا میں 40 لاکھ 25 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
این ای او سی نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 79 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، گلگت بلتستان میں 1 لاکھ 12 ہزار بچوں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے اور آزاد کشمیر میں 1 لاکھ 64 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
این ای او سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ والدین، سول انتظامیہ اور دیگر انسداد پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں، مہم میں خدمات انجام دینے والے انسدادپولیو ورکرز اور سیکیورٹی اہلکار قوم کے ہیروز ہیں۔
بیان میں بتایا ہے کہ جنوبی خیبر پختونخوا، باجوڑ اور اپر دیر میں خصوصی انسدادِ مہم 15 ستمبر سے شروع ہوگی اور اس خصوصی مہم میں 16 لاکھ 85 ہزار بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ والدین اور کمیونٹی سے اپیل ہے کہ انسداد پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، 5 سال سے کم عمر ہر بچے کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔