اسرائیلی وزیرِ اعظم تیتن یاہو نے غزہ کے شہریوں کو کہا کہ وہ شہر خالی کر دیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کے رہنے والوں کو کہا کہ غزہ شہر کو فوری طور پر چھوڑ جائیں، ہم اب فضائی اور زمینی حملے شروع کرنے کرہے ہیں۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نے مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ غزہ ایک شدید طوفان کی لپیٹ میں آجائے گا اگر حماس نے ہمارے یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی جانب سے نیتن یاہو پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر وولکر ترک نے کہا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم ایک جنگی جرم کے بعد دوسرا جنگی جرم کر رہے ہیں۔
وولکر ترک کا کہنا تھا کہ دنیا حیران ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم کر کیا رہے ہیں۔
وولکر ترک نے اپیل کی کہ غزہ میں نسل کشی کو فوری روکا جائے۔