• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں پر تشدد کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کرلیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کے صحافیوں پر تشدد کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر لی گئیں۔

راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر لی ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمے کی تفتیش انسپیکٹر لیول کے افسر کے سپرد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گزشتہ روز علیمہ خان، نعیم پنجوتھہ اور 40 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ صحافی طیب بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کارکنان نے علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید