اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 21 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم کے دھمکی آمیز بیانات کے بعد غزہ میں صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے، اسرائیلی افواج نے حملوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے۔
حماس کی جانب سے اسرائیلی وزیرِاعظم کے بیانات کی مذمت کی گئی ہے۔
آج صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں 21 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جن میں غذا کے منتظر فلسطینی بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں شہری دفاع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 30 بلند وبالا عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج نے مزید عمارتوں کو تباہی کے لیے چن لیا ہے۔